Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

پنجاب میں بڑے منصوبوں کا اعلان


لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آب پاک اتھارٹی کے 1538 منصوبوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کی جانب سے صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق بھی شریک ہوئے۔ گورنر نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1538 منصوبوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے9 ڈویژن میں منصوبوں پر 5500ملین خرچ ہوں گے، عمران خان کا کوئی ذاتی اور سیاسی ایجنڈا نہیں وہ ملکی ترقی چاہتے ہیں۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ آب پاک منصوبوں میں ایک روپے کی بھی کمیشن لینے دینے نہیں دوں گا، بغیر کسی سیاسی تفریق کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے، اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں عوام کو صاف پانی دیں گے، ہم ڈنگ ٹپاؤو پالیسی پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، مخالفین سیاسی مجبوری کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

Exit mobile version