پنجاب اورخیبرپختونخواکی2قومی2 اورصوبائی نشستوں پرپولنگ

0

پنجاب اور خيبر پختونخوا کی 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔ این اے 75 ڈسکہ میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ این اے 75 ڈسکہ میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ وزیرآباد میں پی پی 51 نوشہرہ ميں پی کے 63 اور کرم میں قومی اسمبلی کی نشست اين اے 45 پر مقابلہ جار ہے۔

پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جب کہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے نمٹنے کیلئے اہل کاروں کو پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جہاں 2100 پولیس اہلکار تعینات ہیں، جب کہ 25 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ان پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کيساتھ رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اس نشست پر ن لیگ کی سیدہ نوشین اور پی ٹی آئی کے علی اسجد کے درمیان مقابلہ ہے۔

وزیر آباد میں ن لیگ کے طلعت شوکت اور پی ٹی آئی کے چوہدری يوسف میں مقابل ہے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے63 نوشہرہ میں ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی ، مسلم ليگ ن اوراے اين پی کے اميدواروں ميں مقابلہ ہے۔ ن ليگ کے اميدوار اختيار ولی کو پی پی اور جے يو آئی کی حمايت حاصل ہے۔ پی ٹی آئی سے میاں عمر، اے این پی سے میاں وجاہت میدان میں اترے ہیں۔ اس حلقے ميں کل ووٹوں کی تعداد 1 لاکھ 52ہزار 364 ہے۔ یہاں 367 پولنگ اسٹیشنز میں سے 31 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین، جب کہ 57 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 84959 جب کہ خواتین کی تعداد 67405 ہے۔

کرم ایجنسی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم ون میں ضمنی انتخاب کا عمل جاری ہے۔ جہاں پی ٹی آئی کے فخر زمان، جے یو آئی کے جمیل چمکنی ميں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ نشست منیر اورکزئی کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here