Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت
admin
کراچی پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑی ایرون سمرز نے اسے خوشگوار تجربہ قرار دے دیا۔پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کرنے والے ایرون سمرز نے کہا کہ پاکستان آکر کھیلنا بہت اچھا لگا، بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا گیا،مقامی کنڈیشنز بہت اچھی ہیں، فاسٹ بولرز کے لیے مشکلات ضرور ہیں لیکن میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ایرون سمرز نے سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کی طرح اچھے کھلاڑی ہیں جو بروقت اسٹروکس کھیل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں، اعظم خان مستقبل کا اچھا کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں، بعض دیگر بیٹسمینوں نے بھی اپنی اہلیت سے بہت متاثر کیا ہے۔ایرون سمرز نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بائیو سیکور ماحول ضروری ہے، مجھے بایو سکیور ببل میں رہنا بہتر لگا، دورہ پاکستان میں مجھے بہت کچھ سیکھنے اور ثقافت کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے تو پریکٹس کر رہی ہیں، سیکیورٹی اداروں نے بھی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی ریہرسل کی۔26جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان اور ساوتھ افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے لئے سیکورٹی اداروں نے اپنا پلان فائنل کرلیا ،ٹیموں کو ہوٹل سے نیشنل ا سٹیڈیم کیسے لانے اور گراونڈ میں کس طرح کھلاڑیوں کی حفاظت کرنی ہے تمام تر تیاریوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔پاکستان آرمی کے کمانڈوز اور ایس ایس یو کے خصوصی دستوں نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔