پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری،25 اضلاع میں شرح 10 فیصد سے بھی کم

0


اسلام آباد : پاکستان کے 25 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے بھی کم ہوگئی ، کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح7.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسزکی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، 25 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے بھی کم ہوگئی۔

24 گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین 4.94 فیصد شرح سندھ میں ریکارڈ کی گئی جبکہ خیبرپختونخوا میں 2.51 فیصد، پنجاب میں 1.52 فیصد اور بلوچستان میں 0.25 فیصد رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں کورونا کی شرح 8.61 فیصد اور کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 7.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں کورونا کی شرح 1.54فیصد ، راولپنڈی میں 3.24 فیصد ، لاہور میں 2.79 فیصد رہی۔

اسی طرح بہاولپور میں شرح5.71، ملتان میں 0.61 فیصد ، جہلم، گجرات میں کورونا کیسزکی شرح صفر ، سرگودھا میں 0.63، فیصل آباد میں 0.59 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح0.33 فیصد ، پشاورمیں 3.78فیصد ، سوات میں 3.03 فیصد ، مردان میں 2.44، ایبٹ آباد میں 5.56فیصد اور بنوں میں 3.03، نوشہرہ1.39 فیصد رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here