Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پاکستان میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، این سی او سی نے بڑی پابندیاں عائد کردیں
Abdul Rehman
اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں پابندیاں عائد کردیں، 10فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں شادی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کی منظوری دے دی ، کورونا کی نئی پابندیاں صوبوں کی مشاورت تیارکی گئی ہیں، ان پابندیوں کا اطلاق20 تا31جنوری تک ہوگا۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 10 فیصد شرح والے شہروں میں 300افراد کوانڈورتقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی لیکن صرف مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی انڈور تقریبات میں شرکت کرسکیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 10فیصدسے کم شرح والےشہروں میں500افرادکی آؤٹ ڈورتقریب کی اجازت ہوگی ، شادی تقریبات پر پابندیوں کا نفاذ 22جنوری سے 15فروری تک ہوگا۔
این سی او سی نے بتایا کہ 10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں 50 فیصد ویکسی نیٹڈافراد سینما اور مزارات پر جاسکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پارک کھلے رہیں گے جبکہ 10فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں50 فیصد لوگ پارک جاسکیں گے۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی27 جنوری کو کی جائے گی۔