پاکستان میں کورونا کا تشویشناک پھیلاؤ: آج اہم فیصلوں کا امکان

0


اسلام آباد : ملک میں کورونا کے تشویشناک پھیلاؤ کے روک تھام کیلئے این سی اوسی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے تشویشناک پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیٹرکی خصوصی بیٹھک آج ہوگی، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائےاعلیٰ اور چیف کمشنراسلام آباد ویڈیولنک کےذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں کوروناشرح میں اضافے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ آکسیجن بیڈز، وینٹی لیٹرزاور دیگر طبی سہولتوں پرغورکیا جائے گا۔

این سی اوسی کے خصوصی اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت این سی او سی کےخصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں صوبوں کوایس اوپیزپرسخت عملدرآمد کی ہدایت کی گئی تھی۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ صوبے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئےسخت اقدامات کریں اور ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف سخت ایکشن لیں۔

خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہے ، کورونا مثبت آنے کی شرح 10.09 ریکارڈ کی گئی، چوبیس گھنٹوں میں مزید چارہزار 468 کیس رپورٹ اور 67 مریضوں کاانتقال ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here