Todays News

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی


اسلام آباد : ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد16 ہزار 501 تک پہنچ گئی جبکہ تاحال 162 ہیلتھ ورکرزکورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔

‌‌تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے ملک بھر میں ہیلتھ کیئر ورکرز پر وار جاری ہے ، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناسےمتاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد16501 تک پہنچ گئی ہے، جس میں 9 ہزار 856 ڈاکٹرز ، 2 ہزار 353 نرسز اور 4292 ہزار 292 ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں تاحال 162 ہیلتھ ورکرزکورونا سےانتقال کرچکےہیں اور 316ہیلتھ ورکرز گھر، 16اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک میں 16007 ہیلتھ ورکرز کورونا سےصحتیاب ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ اور انتقال کرنیوالے بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سےہے، سندھ میں 5810 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 56 انتقال کرگئے جبکہ پنجاب میں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3477 اور 29 انتقال کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے پی میں 3935 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 43 کا انتقال اور اسلام آباد میں 1501 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 13 کا انتقال ہوا جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 230 اور 3 انتقال کرچکے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 822 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 اموات اور آزادکشمیر میں 726 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 9 کا انتقال ہوا۔

Exit mobile version