Todays News

پاکستان میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد30 ہزار512 ہے


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 62 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

این سی او سی کےمطابق ملک میں ایک روز میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 29 اور سندھ میں 25 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا میں 6، بلوچستان اور اسلام آباد میں 1، 1 مریض کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں1ہزار72 نئےکرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 128 ہوگئی ہے۔اس دوران 31 ہزار 713 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 512 ہے۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کےمطابق پاکستان میں کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار951 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 ہوگئی ہے۔

Exit mobile version