Todays News

پاکستان میں کرونا ایکٹو کیسز کی تعداد33 ہزار365 ہے


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 63 افراد کرونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے۔اس دوران سب سےزیادہ پنجاب میں 46 اورسندھ میں 8 اموات ہوئیں۔

این سی او سی کےمطابق خیبرپختونخوامیں 6،آزاد کشمیرمیں 2 اور بلوچستان میں 1 مریض کا کرونا کےباعث انتقال ہوا۔گذشتہ 24گھنٹوں میں1 ہزار220 نئےکرونا کیسز سامنےآگئے۔کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 746 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 38 ہزار 813 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک میں ایکٹوکیسزکی تعداد 33 ہزار 365 ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 537 ہے۔اس وقت ملک بھرمیں کرونا وائرس کےکیسز کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 648 ہوگئی ہے۔

پیر کواسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کا آغاز3فروری سےہورہا ہےاورسب سےپہلے ہیلتھ پروفیشنلزکوویکسین لگائی جائے گی۔

پہلےمرحلے کےلیے پنجاب میں 189، سندھ میں 14، خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اوراسلام آبادمیں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئےہیں۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہےکہ سرکاری اسپتالوں کے ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں کے ہیلتھ ورکرز کو بھی مفت ویکسین دی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں ویکسین پہلے 60 اور پھر 50 سال سے زائد عمر لوگوں کو لگائی جائے گی جبکہ اگلے 4 سے 5 ماہ میں آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

Exit mobile version