پاکستان میں تیار کردہ کوروناویکسین کے استعمال کیلئے گائیڈ لائنز جاری

0


اسلام آباد: پاکستان میں تیار کردہ ‘پاک ویک کورونا ویکسین’ کے استعمال کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں، ویکسین کو2 تا 8 سینٹی گریڈ پر ذخیرہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک ویک ویکسین کی گائیڈ لائنز وزارت قومی صحت نے جاری کیں جن میں کہا گیا ہے کہ پاک ویک ویکسین کی اسٹوریج، استعمال میں معاون ہوگی، ویکسین کو2 تا 8 سینٹی گریڈ پر ذخیرہ کیا جائے گا، پاک ویک کورونا ویکسین کو کسی صورت فریز نہ کیا جائے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق پاک ویک ویکسین کو سورج کی روشنی سے محفوظ رکھا جائے، ویکسین 18سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جا سکتی ہے۔ امراض قلب، تنفس، شوگر اور موٹاپے کا شکار افراد پاک ویک لگوا سکتے ہیں۔

ویکسین سے متعلق ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں، بخار میں مبتلا افراد اور کورونا کے مریض پاک ویک ویکسین نہیں لگوا سکتے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ٹرانسپلانٹ کرنے والے افراد 3 ماہ بعد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ کیموتھراپی والے مریض28دن بعد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ دمہ، مرگی اور دماغی امراض کا شکار افرادپاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ہر فرد کو پاک ویک ویکسین کی ایک خوراک لگائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here