Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی ، شاہ محمود قریشی کو اہم عہدہ مل گیا
Abdul Rehman
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا، شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا وائس چیئرمین کا منصب ملنا اعزازکی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں علی نوازاعوان کو پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
اپنی تقرری کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کاوائس چیئرمین کامنصب ملنااعزازکی بات ہے، اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی ٹی آئی کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کی ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، پی ٹی آئی سندھ کی ایڈوائزری کمیٹی کےسربراہ وفاقی وزیرعلی زیدی ہوں گے۔
کمیٹی میں اللہ بخش انڑ،علی پلھ، امیربخش بھٹو،ارباب غلام رحیم ، ارسلان تاج،اشرف قریشی،بلال غفار،ڈاکٹرسنجے ، غوث علی شاہ،فردوس شمیم،حلیم عادل،خرم شیرزمان ، لال مالہی،لیاقت جتوئی،میاں محمدسومرو،مبین جتوئی ، سعیدآفریدی،سیف اللہ ابڑو،سدرہ عمران،طاہر شاہ شامل ہیں۔
صدرپی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کمیٹی ممبران کومبارکبادپیش کرتاہوں، امیدکرتےہیں تمام ممبران تنظیم سازی میں معاونت کریں گے، پی ٹی آئی سندھ کی بڑی اورمنظم جماعت بن کر سامنے آئے گی۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں زرداری مافیاکامقابلہ کرنےکیلئےپی ٹی آئی متحرک ہے، سندھ سےزرداری مافیاکاخاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، 2023میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنائے گی۔