Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 5ویں پوزیشن پرآگیا


پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 5ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان 8 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد ٹاپ 5 میں شامل ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم نے 82 پوائنٹس سے 90 پوائنٹس پر چھلانگ لگائی۔

پاکستان (90) پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ ایک پوائنٹ کی کمی کیساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔ نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے جس کے بعد بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا نمبر ہے۔

پاکستان نے راولپنڈی میں پانچویں اور آخری دن دوسرے ٹیسٹ میچ میں 95 رنز سے فتح حاصل کرکے 2003ء کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی۔

جنوبی افریقہ کو جیتنے کیلیے 370 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 274 رنز پر آؤٹ ہوگئی جبکہ فاسٹ بولر حسن علی نے دوسری اننگز میں 60 رنز کے عوض 5 اور میچ میں مجموعی طور پر 114 رنز دیکر 10 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں پہلا ٹیسٹ 7وکٹوں سے جیتا تھا۔

Exit mobile version