پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 5ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان 8 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد ٹاپ 5 میں شامل ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم نے 82 پوائنٹس سے 90 پوائنٹس پر چھلانگ لگائی۔
پاکستان (90) پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ ایک پوائنٹ کی کمی کیساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔ نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے جس کے بعد بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا نمبر ہے۔
Pakistan gain eight rating points to jump to No.5 in the @MRFWorldwide ICC Test Team Rankings after the #PAKvSA series 👏 pic.twitter.com/l05HwixTd0
— ICC (@ICC) February 8, 2021