پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے گرگیا

0


کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے ، 100 انڈیکس آج پھر 42 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی کا سلسلہ جاری ہے ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں سات سو اکہتر پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد انڈیکس تنتالیس ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا۔

دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 42 ہزارپوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے گرگیا، جس کے بعد مارکیٹ دوبارہ 100 پوائنٹس اوپر ہو کر43 ہزار 335پوائینٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق آج بھی مارکیٹ میں کمی کی وجہ پینک سیلینگ بتائی جا رہی ہے، بروکرز کمپنیز کےمہنگے شیئرز فروخت کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے تھے ، کراچی ہندرڈ انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا۔

دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انیکس میں 2 ہزار 282 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ، مارکیٹ 2 ہزار 134 پوائنٹس کی کمی کے استھ 44ہزار 234 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here