لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن بھی سابق قومی فاسٹ بولر محمد آصف کے مداح نکلے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ محمد آصف کو دیکھ کر بولنگ کے گُر سیکھے، 2010 میں آصف کی بولنگ دیکھ کر ان کے انداز کو اپنایا اور کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ 2010 کی ایشز سے پہلے کی بات ہے ڈیوڈ سیکر ہمارے بولنگ کوچ تھے، انہوں نے کہا کہ کوکابورا بال ، بہت زیادہ وقت کے لیے سوئنگ نہیں کرتی اس لیے آسٹریلیا میں کامیابی کے لیے بولر کے طور پر لاکر میں کچھ اور ہونا بہت ضروی تھا۔
اینڈرسن نے کہا کہ 2010 کے موسم گرما میں ہم نے پاکستان کے خلاف کھیلا تھا اور محمد آصف اس گیند سے بولنگ کررہے تھے جو تھوڑی سی ڈگمگاتی تھی یہ سمینگ نہیں تھی اور نہ ہی سوئنگ وہ صرف شائننگ ختم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
فاسٹ بولر نے بتایا کہ میں نے آصف کی طرح پورا موسم گرما اس کی مشق اور اس پر کام کرتے ہوئے گزارا اور آسٹریلیا میں بولنگ کرنے کے لیے تیار تھا جو حقیقت میں اس سیریز میں کامیابی کا باعث بنا۔
واضح رہے کہ آصف جنہیں عالمی منظر نامے پر اب تک کا بہترین سوئنگ اور سیم باؤلر مانا جاتا ہے، انہوں نے 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میں بالترتیب 103، 46 اور 13 وکٹیں حاصل کیں۔