پارک کی زمین پرقبضہ: کےڈی اے،ایس بی سی اے،بلڈر کونوٹس

0


سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر بلاک 1 میں پارک کی زمین پر قبضے کے کیس میں کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور بلڈر کو نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ گلستان جوہر بلاک 1 میں جعلی دستاویزات بنا کے پارک کی زمین پر قبصہ کیا جا رہا ہے لہٰذا سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پارک سے قبضہ ختم کرایا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق بلڈر نے کے ڈی اے سے 2012 میں جعلی دستاویزات حاصل کیں اور کے ڈی اے کے آفیسر نے ان دستاویزات کے چالان اپنے اؤکانٹ میں جمع کرائے۔ پارک میں ہمارے بچے کھلتے ہیں اگر پارکس پر قبضے ہونگے تو بچوں کا کیا ہوگا۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 مارچ تک فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here