ٹیکسٹائل ملز کےبعد مرغیوں کی فیڈ تیار کرنے والی فیکٹریاں بھی بند ہونے لگیں
admin
لاہور (ڈیلی آن لائن) ملک بھر میں بجلی اور گیس کی قلت کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز کی بندش کے بعد اب مرغیوں کی فیڈ تیار کرنے والے فیکٹریاں بھی بند ہونا شروع ہو گئی ہیں لیکن اس کی وجہ بجلی گیس نہیں بلکہ سویابین ہے جس کے کنٹینرز پورٹ پر پھنسے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کے مطابق صدر پولٹری ایسو سی ایشن اشرف چوہدری کا کہنا ہے کہ سویابین کی عدم دستیابی کے باعث رائیونڈ روڈ لاہور پر واقع بڑی فیڈ فیکٹری بند کی جا رہی ہے جبکہ کئی چھوٹی فیڈ ملز بند کر دی گئی ہیں، وفاقی کابینہ کی اجازت کے باوجود سویابین سے بھرے کنٹینرز کا پورٹ پر پھنسے رہنا حیران کن ہے، مچھلی سے حاصل فیڈ بہت مہنگی ہے، ہر کمپنی مچھلی سے فیڈ تیار نہیں کر سکتی۔