Todays News

ٹیلی گرام نے ریکارڈ قائم کردیا


واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں صارفین کی بڑی تعداد نے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام کا رخ کیا اور اب اس میسجنگ ایپ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ٹیلی گرام دنیا بھر میں ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلیکیشن بن گئی۔ سنسر ٹاور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی 2021 میں ٹیلی گرام سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی نان گیمنگ ایپ رہی جس نے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے بڑے پلیٹ فارمز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں مجموعی طور پر 6 کروڑ 30 لاکھ صارفین نے ٹیلی گرام ڈاؤن لوڈ کیا، یہ تعداد جنوری 2020 کے مقابلے میں 3.8 گنا یادہ ہے، یہ ایپ سب سے زیادہ بھارت اور پھر انڈونیشیا میں ڈاؤن لوڈ کی گئی۔

ڈاؤن لوڈ کی شرح میں حیران کن اضافے کے بعد ٹیلی گرام گوگل پلے اسٹور میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی نمبرون جبکہ ایپ اسٹور میں چوتھے نمبر پر رہی۔ جبکہ یہ شرح جنوری 2020 میں بہت کم تھی۔

جنوری 2021 میں گوگل پلے اسٹور میں ٹیلی گرام پہلے، ٹک ٹاک دوسرے، سگنل تیسرے، فیس بک چوتھے اور واٹس ایپ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی 5 ویں ایپ رہی۔ جبکہ ایپ اسٹور پر ٹیلی گرام کا چوتھا نمبر تھا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کے بعد ناصرف ٹیلی گرام بلکہ میسجنگ ایپ سگنل کو بھی بڑی تعداد میں صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا اور دنیا بھر میں صارفین کی تعداد حیران کن حد تک بڑھ گئی ہے۔

Exit mobile version