Todays News

ٹوبہ ٹیک سنگھ:وین اورٹرک کا حادثہ،9 مسافر زخمی


ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہائی ایس مسافر وین اورٹرک کے حادثے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

منگل کی صبح ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ماجھی سلطان روڈ پر نواحی گاؤں391ج ب کے قریب تیزرفتار ٹرک اور ہائی ایس کوچ کا حادثہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئےڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 3زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ ریسکیو ترجمان کےمطابق حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔

Exit mobile version