ٹریفک قوانین کی عملداری کی اعلیٰ مثال، سرکاری افسر کی گاڑی لفٹ
Abdul Rehman
کراچی : ٹریفک اہلکاروں نے ڈی آئی جی ٹریفک کی بلاتفریق ایکشن کی ہدایات پر صدر میں ڈنل پارکنگ پر کھڑی ڈی ایس پی کی گاڑی لفٹ کرلی۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ٹریفک سسٹم کی بہتری کےلیے محکمہ ٹریفک کی جانب سے مسلسل مہم چلائی جارہے اور ٹریفک قوانین بھی موجود ہیں جس پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود شہری ان قوانین پر عمل درآمد کو ضروری نہیں سمجھتے جس کے نتیجے میں شہر کے ٹریفک کا نظام درہم برھم ہوجاتا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے بھی خلاف ورزی پر بلاتفریق کارروائی کا حکم دے دیا ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں نے صدر میں ڈبل پارکنگ میں کھڑی ڈی ایس پی کی کار لفٹ کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کار کے شیشے کالے اور پرائیویٹ نمبر پلیٹ کو پولیس کا کلر کیا گیا تھا، کار کو لفٹر کے ذریعے پریڈی تھانے منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں نے پارکنگ کی خلاف ورزی پر پہلے گاڑی اٹھائی پھر گاڑیوں کی نمبر پلٹس بھی اتار دیں اور غلط پارکنگ، فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشیوں پر 520 روپے کا چالان بھی کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی انور گوپانگ پہلے ٹریفک پولیس میں تعینات تھے۔
آئی جی ٹریفک اقبال دارا کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام ڈسٹرکٹس میں مہم جاری ہے، فینسی نمبر اور کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاوٗن جاری ہے۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ تمام افسران کو بلاتفریق کارر]وائیوں کے احکامات دئیے دئیے ہیں، شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور کالے شیشے و فینسی نمبر پلیٹ لگانے سے اجتناب کریں۔