Todays News

ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی جاری رکھنے کی منظوری


امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

مواخذے کی آئینی حیثیت پر ووٹنگ ہوئی جس کے حق میں 56 اور مخالفت میں 44 ووٹ آئے جبکہ 6 ریپبلکن سینیٹرز نے بھی مواخذہ جاری رکھنے کی حمايت کی۔

اس موقع پر ڈیموکریٹ ارکان کا کہنا تھا کہ مواخذے کی کارروائی نہ کی گئی تو ایسے واقعات دوبارہ ہوسکتے ہیں۔

اب کل ایوان نمائندگان ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت کرے گا۔ سینیٹ میں مواخذے کی کامیابی کے لیے ایوان کے دو تہائی ارکان کی منظوری درکار ہے جس کے مطابق 100 رکنی سینیٹ کے کم از کم 66 ارکان کو مواخذے کی حمایت کرنا ہوگی جو کہ ممکن نظر نہیں آتا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران کیپیٹل ہل پر ٹرمپ حامیوں کے جانب سے حملے کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ مواخذے کی کارروائی کے دوران واشنگٹن ميں سخت سيکيورٹی انتظامات کیے گئے۔

Exit mobile version