Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

ویب ورژن: موبائل انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کال کرنے کا طریقہ


سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے تین روز قبل ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آڈیو ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرائی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اب صارفین بڑی اسکرین پر چیٹ کے ساتھ ویڈیو اور آڈیو کالنگ کی سہولت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے صارفین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کمپیوٹر سے کی جانے والی کالز بھی اینڈ ٹو اینڈ انگرپٹڈ کے تحت کی جائیں گی یعنی بالکل محفوظ ہوں گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین نے سوال کرنا شروع کیے کہ جب اُن کے موبائل میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہوگی تو وہ کمپیوٹر کی مدد سے کس طرح کال کرسکیں گے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ’اگر دوران کال صارف کے موبائل میں انٹرنیٹ چلنا بند ہوجاتا ہے تب بھی کمپیوٹر پر کال منقطع نہیں ہوگی بلکہ اس پر معمول کے مطابق ہوتی رہے گی‘۔

اس کے لیے ونڈوز 10 اور واٹس ایپ کے اپ ڈیٹڈ ورژن کی ضرورت ہے۔

اگر کوئی لیپ ٹاپ استعمال کررہا ہے تو اُسے ہیڈ فون کی ضرورت نہیں، لیپ ٹاپ میں مائیک اور اسپیکر کا ہونا لازمی ہے۔


عام کمپیوٹر پر استعمال کرنے والے صارف کو مائیک والے ہیڈ فون کی ضرورت ہوگی۔
اگر کوئی صارف ویڈیو کال کرنا چاہتا ہے تو اُسے عام کمپیوٹر میں علیحدہ سے کیمرا لگانا ہوگا، اسی طرح لیپ ٹاپ سے ویڈیو کالنگ کرنے کے لیے بلٹن کیمرا ہونا لازمی ہے۔

Exit mobile version