Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

ووٹ کی درستی اور تبدیلی صرف چند منٹوں میں، الیکشن کمیشن نے خوشخبری سنادی


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کرتے ہوئے شکایات کے لیے آن لان کمپلین مینجمنٹ سسٹم قائم کیا ہے، نئے مینجمنٹ سسٹم کے زریعے دنیا بھر سے لوگ انتخابات سے متعلق شکایت جمع کرا سکتے ہیں، اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کے نام شکایت درج کی جا سکتی ہے، نئے سسٹم کے متعارف کرانے کے ساتھ ہی چھ سو سے زائد شکایات بھی موصول ہوگئیں ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آٹی ٹی الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں ملازمت کے لیےتمام چیزین آن لائن کردی گئیں ہیں، الیکشن کمیشن کا فیس بک اور یو ٹیوب اکاؤنٹ بھی قائم کردیا گیا ہے ساتھ ہی ٹیلی ہیلپ لائن کے ذریعے ووٹرز ووٹ کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، خود کار نظام کے تحت ریکارڈ آواز کے ذریعے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آٹی ٹی خضر عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ووٹ کی درستی اور تبدیلی آن لائن ممکن ہو گئی ہے، ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے پش سروس بھی قائم کر دی ہے،ایک کلک کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک ایس ایم ایس پیغام پہنچایا جا تا ہے۔

Exit mobile version