کراچی :درخشاں پولیس نےکلفٹن میں وفاقی وزیر کے رشتےدار کے گھر سے بھتہ طلب کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، مذکورہ ملزمان سیکیورٹی گارڈ تھے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے پر ساؤتھ زون پولیس نے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہےبھتے طلب کرنے میں ملوث سابق سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
اے ایس پی درخشاں زبیر شیخ کے مطابق ملزمان کی جانب سے30 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا، ملزمان نے اہل خانہ کوگل نامی ملازم کے ذریعے بھتہ بھجوانے کا کہا۔
اے ایس پی رانا محمد دلاور کا کہنا ہے کہ سابق سیکیورٹی گارڈ ایاز نے ملزم گل کو واقعے کے اگلے روز کال کرکے معاملہ پوچھا، کالز پر ایاز مشکوک معلوم ہوا تو تفتیش شروع کی۔
پولیس افسر کے مطابق ایاز کو کچھ ماہ قبل نوکری سے نکالا گیا تھا، ساتھی سیکیورٹی گارڈ رانا سجاد سے مل کر ایاز نے بھتے کا منصوبہ بنایا۔
اے ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نشے کےعادی ہیں پیسے نہ ہونے پر بھتہ طلب کیا، ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔