اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان حج 2021 کے بارے میں سعودی عرب کی جانب سے واضح جواب کے منتظر ہے، ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔
تفصیلات رواں سال بھی کورونا وائرس کے باعث حج متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، اس حوالے سے وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اب بھی حجاج کرام سے حج کے لئے درخواستیں قبول نہیں کررہا ، امیدہے اگلے 5ماہ میں صورتحال بہترہوجائےگی ، ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔
وزیر نے بتایا کہ سعودی حکام کی جانب سے حج کے حوالے سے کوئی واضح احکام نہیں آئے اور نہ ابھی تک حج سے متعلق پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
قادری نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ لوگ اس سال حج کے امکان سے پریشان ہیں ، اس سلسلے میں “سعودی عرب کے حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔
،وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان حج 2021 کے بارے میں سعودی عرب کی جانب سے واضح جواب کے منتظر ہے، سعودی حکام اس معاملے پر مشاورت کرتےہیں تاہم اب تک تعدادسے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا۔
خیال رہے گذشتہ سال سعودی عرب نے کورونا کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا اور صرف دس ہزار افراد ے فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی تھی۔