Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 وفاقی دارالحکومت پر بھی اومیکرون کے سائے گہرے ہونے لگے
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، ضلعی محکمہ صحت نے مزید 23 افراد میں اومی کرون کی تصدیق کی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں اومی کرون کے 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ تمام افراد کو اومی کرون ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم نے بتایا کہ مزید نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اسلام آباد میں اومی کرون کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 141 ہوگئی ہے، انہوں نے شہر میں اومی کرون کے مجموعی کیسز میں اضافے کے بعد شہریوں سے کرونا ویکسین لگوانے کی اپیل اور ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کئے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار950 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 898 کیسز مثبت نکلے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.8 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔