وزیرِا عظم پاکستان عمران خان کے نام ایک اور اعزاز

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو دنیا میں سب سے زیادہ سراہے گئے مردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ، عمران خان اپنی متاثر کن شخصیت کے باعث فہرست میں سترہویں نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی مارکیٹ ریسرچ کمپنی نے سال دوہزاراکیس میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے مردوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ سراہے گئے مردوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ، فہرست میں وزیرِا عظم پاکستان عمران خان اپنی متاثر کن شخصیت کے باعث سترہویں نمبرپربراجمان ہیں۔

فہرست میں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کا پہلا ، مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا دوسرا نمبر ہے جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ دنیا بھر میں سراہے جانے والے تیسری ،کرسٹیانو رونلاڈو چوتھی اور جیکی چن پانچویں شخصیت ہے۔

خیال رہے مذکورہ سروے میں 38 ممالک کے 42 ہزار سے زائد لوگوں کی رائے کو شامل کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here