وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کی اپوزیشن جماعتوں‌ کو میثاق ماحولیات کی پیش کش

0


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت باقی معاملے پر سیاست کرے مگر ماحولیات کے معاملے پر سیاست نہ کرے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں میزبان ماریہ میمن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کو پیش کش کی کہ وہ ماحولیات کے معاملے پر سیاست نہ کریں بلکہ آگے بڑھ کر میثاق ماحولیات پر چلیں‘۔

امین اسلم نے اپوزیشن جماعتوں کو میثاق ماحولیات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’آج وزیر اعظم عمران خان کی گرین پالیسیوں کو دنیا نے تسلیم کیا، پاکستان صرف 2 سے تین سال کے دوران ماحولیات کے نقشے پر ایک بڑی طاقت بن کر ابھرا ہے کیونکہ دنیا کے بڑے بڑے ممالک وہ اقدامات نہیں کیے مگر عمران خان نے وہ کام کیے ہیں‘۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ ’اپوزیشن جماعتیں حکومت سے میثاق ماحولیات کریں اور ماحولیات کے علاوہ باقی معاملات پر سیاست کریں، ہمیں آنے والی نسلوں اور ملک کی بقا کے حوالے سے اپنا عزم دکھانا ضروری ہے‘۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ’اپوزیشن کی تنقید کے باوجود ہماری نیت صاف تھی، ہم نے نیک نیتی کے ساتھ پاکستان کےمستقبل کے لیے کام کیا، وزیراعظم عمران خان آئندہ الیکشن کے بارے میں نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے سوچ رہے ہیں‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here