Todays News

وزیراعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ، گورنر پنجاب متحرک ہوگئے


لاہور: قومی اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور متحرک ہوگئے، وہ اراکین اسمبلی سے رابطے اور ملاقاتیں کررہے ہیں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب چوہدری سرور نے اراکین قومی اسمبلی سے رابطے اور ملاقاتیں کیں۔ وہ عمران خان سے 24گھنٹے میں آج دوسری ملاقات کریں گے۔ کل بھی گورنرپنجاب وفاقی دارالحکومت میں ہی رہیں گے۔

ذرایع نے بتایا کہ چوہدری محمد سرور پنجاب اسمبلی کے اراکین سے بھی رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔

صوبائی گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا مخالفین کا ایجنڈا ناکام ہوگا، عوام نے پی ٹی آئی کو 5سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم حالات سے خوفزدہ ہونے والے لیڈر نہیں، کرپشن کےخلاف اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم شفافیات چاہتے ہیں جو سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے آج اتحادی جماعتوں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

Exit mobile version