وزیراعظم کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنےکے لیے سمری آج ایوان صدربھیجی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو طلب کرنے کے لیے سمری آج ایوان صدر ارسال کی جائے گی ، اسمبلی اجلاس کے لیے صدر کو سمری آرٹیکل 91 کے تحت بھیجی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں سینیٹ نشست ہارنے کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے اور وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے حکومتی وزرا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے، میں چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرسکتا، جس کومجھ پراعتماد نہیں سامنے آکر اظہار کرے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ اقتدار عزیز ہوتا تو خاموش ہوکر بیٹھ جاتا، وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے، اگرعوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو کھل کر سامنے آئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here