Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
وزیراعظم کا مستقبل میں سری لنکا کی حمایت اور قریبی تعاون مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
Abdul Rehman
وزیراعظم کا مستقبل میں سری لنکا کی حمایت اور قریبی تعاون مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
ویب ڈیسک 24 فروری 2021
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مستقبل میں سری لنکا کی حمایت اور قریبی تعاون مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سی پیک کے ذریعے خوشحالی کے مواقع بڑھانے پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سری لنکا کے صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ رہنماؤں میں پاک سری لنکاتعلقات کی مزید مضبوطی اور غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری،تجارتی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔
اعلامیے میں کہا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم نے مضبوط اقتصادی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگرکیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان زراعت،سیاحت،سائنس وٹیکنالوجی، کھیل، تعلیم اور ثقافت میں تعاون پر اتفاق ہوا۔
وزیراعظم نے مستقبل میں سری لنکا کے لیے حمایت اور کثیرالجہتی شعبوں میں قریبی تعاون مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا پاکستان اورسری لنکاہمیشہ ایک دوسرےکےساتھ کھڑے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کےدرمیان روایتی اورثقافتی تعلقات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم نے پاکستان میں بدھ مت کے تاریخی ورثہ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا سری لنکا کیلئے پاکستان مذہبی سیاحت کیلئے اہم مقام بن سکتا ہے۔
وزیراعظم نےعلاقائی تناظرمیں خطےکےامن، ترقی،رابطوں کے فروغ ، سارک پلیٹ فارم سےعلاقائی تعاون بڑھانے سمیت سی پیک کے ذریعےخوشحالی کے مواقع بڑھانے پر زوردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر کو جلد پاکستان کادورہ کرنےکی دعوت بھی دی۔