وزیراعظم عمران خان کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

0


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوششیں کررہے ہیں، غریب آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی، سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر غور کیا گیا اور مہنگائی کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں اشیائے کی خورونوش کی قیمتوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی اولین ترجیح ہے،کوششیں کررہے ہیں، غریب آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

اجلاس میں تربیلا ،منگلا ڈیم میں پانی کی قلت پر بھی بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری بھی دی جبکہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزرا شوکت ترین، حماد اظہر اور خسرو بختار نے پریس کانفرنس میں معیشت کے حوالے سے اپوزیشن کے تابڑ توڑ حملوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کا مقابلہ کر رہی ہے، ماضی میں کیے گئے غلط فیصلوں سے نقصان میں جانے والی معیشت کو بہتر بنائیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سابق دور میں قرضے لے کر معیشت کو بہتر دکھانے کی کوشش کی گئی اور غلط فیصلوں سے ملکی معیشت کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، موجودہ حکومت کو مجبوراً مالی مدد کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، جس کی وجہ سے اضافی ٹیرف لگانے پڑے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here