وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے، جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز سمیت پر 21نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہوگیا ، اجلاس میں ملکی سیاسی،معاشی واقتصادی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ سندھ سےمتعلق امور،پی ڈی ایم اورقومی امورکا جائزہ لےگی۔

اجلاس میں کوروناکی صورتحال اور ویکسین کی فراہمی کاجائزہ لیا جائے گا اور آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز سمیت پر 21نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں کیپیٹل ٹیریٹری رولز2020کاڈرافٹ کابینہ میں پیش کیاجائے گا جبکہ کابینہ تاجکستان کو کوروناکنٹرول کیلئے ہیومن اسسٹنس کی منظوری دے گی۔

کےالیکٹرک کےبورڈآف ڈائریکٹرزمیں حکومتی نمائندے کی منظوری ، قومی ترانہ کےآڈیووژول کانٹینٹ پرنظر ثانی کیلئےکمیٹی کاقیام بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی تقرری کی منظوری دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم ڈی اےپی پی کی تقرری کی منظوری بھی دی جائےگی جبکہ کابینہ نجکاری کمیٹی کےاجلا س میں کیےگئےفیصلوں کی توثیق کرےگی۔

کابینہ اجلاس میں کرمنل لازمیں ترامیم پر رپورٹ اور کابینہ کمیٹی برائےٹرانسپورٹ اینڈلاجسٹکس کی رپورٹ پیش کی جائےگی جبکہ فرسٹ ویمن بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی تقرری کی منظوری کے ساتھ ساتھ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here