Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کردیا
Abdul Rehman
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کردیا، جس سے ڈی آئی خان، شمالی پنجاب، جنوبی کے پی اور بلوچستان میں کاروباری مرکز کے طور پر ابھرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا اسلام آباد میں افتتاح کردیا ، 293کلومیٹرطویل منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ کا اہم جزو ہے۔
11 انٹرچینجز،36 پل، 33فلائی اوورزاور119 انڈر پاس تعمیر کیے گئے ہیں ، جس سے ڈی آئی خان، شمالی پنجاب،جنوبی کےپی اور بلوچستان کاروباری مرکز کے طور پر ابھرے گا۔
موٹروے سے زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں تک ترسیل بہت آسان ہوجائے گی۔
اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہمارے دورمیں ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر تیزی سے کام ہوا، 1300کلومیٹر پر موٹروے پولیس کو تعینات کیاگیا۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ 5سال کے اہداف کو ہم نے تین سال میں پورا کرلیا، ہمارے دور میں بننے والی سڑکیں تیزی سے مکمل ہورہی ہیں اور مہنگائی کے باوجود کم لاگت میں سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔
وزیر مواصلات نے کہا کہ ہم ای بڈنگ اور ای ٹرینڈرنگ کی طرف جاچکے ہیں، 2ہزار32کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر اب تک ہوچکی ہے، سڑکیں زیادہ بنائیں، سستی اور شفافیت کیساتھ بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سڑکیں کم ترقی یافتہ علاقوں میں بنائی گئی ہیں، صرف سڑکیں بنانا ہمارا کام نہیں بلکہ ادارے میں شفافیت بھی ضروری ہے۔