Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے


لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں وہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے اہم ترین ملاقات کرینگے۔

اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کرینگے۔

کے پی میں غیر متوقع شکست کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کو فوکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی تناظر میں وزیراعلی پنجاب بلدیاتی الیکشن حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، جس میں لارڈ مئیر اور چئیرمینوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے چوہدری پرویز الہیٰ سے ہونے والی سے ملاقات کے بارے بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پ چیف سیکرٹری آئی جی اور تمام محکموں کے سیکریٹریز کو موقع پر حاضر رہنے کا حکم دیا گیا ہے ساتھ ہی صوبائی وزرا بھی لاہور میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضرورت پڑنے نے پر کسی بھی وزیر کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

اپنے دورہ لاہور میں وزیراعظم اوورسیز کنونشن سے خطاب جبکہ لاہور نالج ٹیکنو پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وزیراعظم شیخ ابوالحسن شازلی سنٹر فار صوفی ازم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح بھی کریں گے۔

Exit mobile version