وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان کوفول پروف سیکیورٹی دینےکی ہدایت

0


اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی دینے اور چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی دینےکی ہدایت کردی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے وزیراعظم کوعمران خان کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی ، جس کے بعد وزیراعظم نے راناثنااللہ کوعمران خان کو بہترین سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے عمران خان کو چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے اور صوبائی حکومتوں کو بھی عمران خان کو جلسوں کے دوران سیکیورٹی دینے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات پر عمران خان کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مکمل عملدرآمد کیلئے کہا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق بنی گالہ پر پولیس اور ایف سی کے 94 ، اسلام آباد پولیس کے 22 ،ایف سی کے 72 ، پی پولیس کے 36 ، گلگت بلتستان پولیس کے 6 اہکار تعینات ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دو سیکیورٹی کمپنیز کے بھی 35اہلکار بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی پرمامور ہین ، عمران خان کے اسلام آباد سے باہر جانے پر 4 پولیس اور 1رینجرزکی گاڑی ساتھ ہوتی ہے ، جس میں 23پولیس اور 5رینجرز اہلکار شامل ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزارت داخلہ تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی عمران خان کی سکیورٹی کاجائزہ لےرہی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس سلسلے میں واضح ہدایات دے رکھی ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی اطلاع ہے تو وزارت داخلہ سے شیئر کریں، عمران خان عوامی اجتماعات میں اپنی جان کوممکنہ خطرات کا اظہار کرچکےہیں۔

سابق وزیراعظم کی قومی ذمہ داری ہے کہ اپنی جان کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کریں، وزارت داخلہ عمران خان سے حاصل معلومات اور شواہد پرمزید اقدامات کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here