واٹس ایپ پیش کرے گا صارفین کے لیے منفرد سہولت، کام شروع

0


سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور منفرد فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو ایک نئی سہولت فراہم کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ’سائن آؤٹ‘ فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارف اپنی مرضی سے جہاں سے بھی چاہیے گا اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ کرسکے گا۔

لاگ آؤٹ کے بعد موبائل یا کمپیوٹر پر اس کی رسائی ختم ہوجائے گی اور پھر یہ دوبارہ آئی ڈی کی طرح لاگ ان کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ نے اس فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کو کامیابی کے بعد دنیا بھر میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس وقت واٹس ایپ کے صارف کو اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے اپنے موبائل سے ایپلیکیشن کو انسٹال یا اسے ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے، سائن آؤٹ فیچر آنے کے بعد صارف وقفے کے لیے صرف ایک بٹن کا استعمال کرے گا۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے متعارف ہونے کے بعد صارف ایک اکاؤنٹ کو 4 مختلف ڈیوائسز پر باآسانی استعمال کرسکے گا، جس کے لیے اُسے بس انٹرنیٹ کی ضرورت درکار ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here