واٹس ایپ اکاؤنٹ‌ بیک وقت چار ڈیوائسز میں‌ استعمال ہوسکے گا

0

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سروس متعارف کرانے کی تصدیق کردی۔

ٹیکنالوجی کی  کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی تصدیق کے بعد واٹس ایپ حکام نے بھی آج ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دیا۔

واٹس ایپ کی اس سہولت سے صارفین کو بہت زیادہ آسانی ہوگی کیونکہ وہ ایک ہی اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز بشمول کمپیوٹر پر لاگ ان کرسکیں گے۔

اس فیچر کے بعد صارفین بیک وقت چار مختلف ڈیوائسز پر اپنا اکاؤنٹ لگ ان کرسکیں گے اور چاروں ہی ڈیوائسز میں Sync کی سہولت حاصل ہوگی۔

صارفین ایپ کو موبائل اور کمپیوٹر کے واٹس ایپ ورژن پر ہی لاگ اِن کر سکیں گے۔

اس سے قبل صارف کو دوسرے فون میں اکاؤنٹ بنانے کے لیے ڈیوائس سے اکاؤنٹ ختم کرنا پڑتا تھا جبکہ کمپیوٹر پر بھی اسے صرف ویب سائٹ کی مدد سے بار کوڈ اسکین کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔

کمپنی بار کوڈ یا تصدیقی ہندسوں کے علاوہ فلیش کال پر بھی کام کررہی ہے تاکہ صارفین کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here