Todays News

وارنر اور فنچ نے آئی لینڈرز کی ‘لنکا’ ڈھادی


کولمبو: کینگروز نے دورہ آئی لینڈر کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی، مہمان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے آئی لینڈرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، فاسٹ بولنگ اٹیک کے سامنے سری لنکن بیٹرز سنبھل نہ سکے اور 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے چارتھ اسالنکا 38 اور پتھم نسانکا 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دانوشکا گناتھیلاکا 26 رنز اسکور کرسکے۔

آسڑیلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار، مچل سٹارک نے تین جبکہ کین رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسڑیلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے ہی ٹیم کو فتح دلوادی، آسڑیلیا نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرتے ہوئے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا، ڈیوڈ وارنر 70 اور کپتان ایرون فنچ 61 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جوش ہیزل ووڈ کو عمدہ بائولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Exit mobile version