نیب کوپلی بارگین کے ذریعے 21ارب روپے مالیت کی ریکوری

0


نیب راولپنڈی کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں سندھ سے 21 ارب روپے مالیت کی 562 ایکڑ زمین واپس مل گئی۔

نیب نے اعتراف جرم کرنے والے ملزم احسان الہٰی کی پلی بارگین کی درخواست بھی منظورکرلی۔ 262 ایکٹر اراضی احسان الہٰی نے اور 300 ایکڑ دیگر بے نامی داروں نے واپس کی۔

ملزم احسان الہٰی کا بیان بھی احتساب عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔

نیب راولپنڈی نے پلی بارگین کی توثیق کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا اور ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے درخواست دائر کی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پلی بارگین کی منظوری دے دی۔

LEAVE A REPLY