Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

نیب کا اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ، تیاریاں مکمل


اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کافیصلہ کرلیا ، آغاسراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ، آغاسراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا جائے گا۔

نیب راولپنڈی کی ٹیمیں سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں ، آغا سراج درانی کو گرفتارکرنےکے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ، جہاں عدالت سے ان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں آغاسراج درانی کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی ، سماعت میں عدالت نے آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے وکیل کی ٹرائل کورٹ کے سامنے سرینڈر کرنے کی استدعا مسترد کردی ، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس میں کہا پہلے نیب اتھارٹی کوسرینڈر کریں، سرینڈرکریں گے توآپ کی درخواست ضمانت ٹیک کرلیں گے۔

دوسری جانب اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج تاحال سپریم کورٹ میں موجود ہے ، ان کا کہنا ہے کہ تحریری حکم نامے کا انتظار ہے، تحریری حکم نامہ آنے کے بعد باہر جائیں گے۔

Exit mobile version