Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

نور بخاری کے بچپن کی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول


کراچی  پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے بچپن کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری آج کل سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنے معنیخیز پیغامات کے ذریعے صارفین کی خوب تعریفیں بھی سمیٹتی ہیں۔اب گزشتہ دنوں نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔نور بخاری نے ان میں سے ایک اسٹوری میں اپنے بچپن کی نایاب تصویر بھی شیئر کی۔مذکورہ تصویر میں نور بخاری کو ایک کمسن بچی کے

روپ میں دیکھا جاسکتا ہے یعنی وہ بہت چھوٹی ہیں جبکہ اْن کے ہمراہ اْن کی نانی اور والدہ بھی موجود ہیں۔نور بخاری نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں کہا کہ ’اس تصویر میں میرے ساتھ میری والدہ اور نانی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔38 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی جبکہ نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی۔

Exit mobile version