Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 نوازشریف اور مولانافضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ، ذرائع
اسلام آباد: سینیٹ الیکشن سے قبل پی ڈی ایم سربراہ ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے قائد نون لیگ میاں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا محور سینیٹ الیکشن رہا، اس کے علاوہ سیاسی معاملات اور لانگ مارچ کےحوالے سے بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑے جائیں یہ بھی طے پایا کہ پی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسرےکےمقابلےمیں امیدوار نہیں لائینگی۔
واضح رہے کہ چار فروری کو مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا تھا، جس میں اتحادی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جبکہ نوازشریف اور آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) نےآئندہ ماہ اسلام آباد مارچ کرنے اور سینیٹ انتخانات میں مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو اسلام آباد مارچ کا فیصلہ کیا ہے جسے ہم ’مہنگائی مارچ‘ کا نام دیں گے،سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوں کا اتحاد ہوگا جس کے ذریعے مشترکہ امیدوار سامنے لایا جائے گا، ایک دوسرے کے مدمقابل امیدوار کھڑے نہیں ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات سےمتعلق حکومت کی مجوزہ ترمیم (شو آف ہینڈ) اور جسٹس(ر)عظمت سعیدکی سربراہی میں براڈشیٹ کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔