نمبر پورے ہیں یا نہیں ؟ وزیراعلیٰ سندھ کا حکومت کو چیلنج

0


اسلام آباد : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومت کو چیلینج کیا ہے کہ آج قومی اسمبلی اجلاس بلالیں پتا چل جائے گا نمبر پورے ہیں یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں ہم 20سے25پیشیاں بھگت چکےہیں، کیس میں حاضری لگانے کیلئے کراچی سے آتے ہیں ، اب نوری آباد کیس کی آئندہ سماعت رمضان میں ہونی ہے۔

ایم کیو ایم کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات جائز ہیں ، ان کے مطالبات پر بلاول بھٹو کواعتراض نہیں ہے۔

عدم اعتماد سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 172سےزائد لوگ عدم اعتماد کی حمایت کریں گے، عدم اعتماد کے پیچھے پاکستان کے کروڑوں عوام ہیں ، عمران خان نے اگر1کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھر دیئے تو ہی لوگ آئیں گے۔

فصل الرحمان کے اعلان پر ان کا کہنا تھا کہ کل رات فضل الرحمان نے کہا 25 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں، کراچی سے مارچ نکلا تو پی ڈی ایم نے شرکت کی تھی ، 25مارچ سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت ملکر کرے گی۔

مراد علیٰ شاہ نے مزید کہا میں تو سمجھا تھا عمران خان الیکٹڈ ہے آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ ہے، ساراکام دوسروں سےکراتے رہے خود کچھ نہ سیکھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہفتے10دن میں اگلی حکومت آرہی ہے، جوحکومت آئی ان سے کہوں گا ، گورنر ہاؤس اور وزیراعظم ہاؤس کی یونیورسٹیز کو بند نہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ ایمپائر کے فیصلے پر اعتراض کیا جاتا ہے ، یہی حال ابھی وفاقی حکومت کاہے، کھیل میں جب ٹیم ہار رہی ہو تو میدان چھوڑنے کی دھمکی دی جاتی ہے، ان کا مقصد صرف ایک تھاملکی عوام کو تکلیف دیں۔

حکومت کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ جتنا مرضی دیر کرلیں 28 مارچ سے آگے جا نہیں سکتے، یہ کہتے ہیں فضل الرحمان جلسے کا اس لئے بول رہے ہیں کہ نمبرز پورے نہیں، چیلنج کرتا ہوں آج قومی اسمبلی اجلاس بلالیں پتاچل جائے گا نمبر پورے ہیں یا نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here