Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نئی ائیر لائنز کو بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلیے بڑی سہولت مل گئی
Abdul Rehman
اسلام آباد : سول ایوی ایشن نے ائیرلائن آپریٹرز کو سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا نئی ائیرلائنز 6 اندرون ملک پروازوں کے بعدعالمی پروازیں شروع کرسکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ہوابازی کی صنعت کے لئے سول ایوی ایشن نے اقدام اٹھاتے ہوئے ائیرلائن آپریٹرز کوسہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایئرلائن آپریٹرز کیلئے تجاویزتیار کر لیں۔
تجاویز میں کہا گیا ہے کہ نئی ائیر لائن کو عالمی فلائٹ شروع کرنے کے لئے 6 ماہ کی چھوٹ دی جائے گی ، نئی ائیرلائنز 6 اندرون ملک پروازوں کے بعدعالمی پروازیں شروع کرسکیں گی۔
ائیرلائن کی 6 ماہ کی کارکردگی ،ریگولیٹری، پنکچولیٹی سے مشروط ہوگی تاہم سوشل اکنامک روٹس پرفضائی کمپنی کو5 فیصد فلائٹ آپریشن لازمی قرار دیا گیا ہے، سکھر،بہاولپورودیگرسوشل اکنامک روٹس پرپروازیں آپریٹ کرنا ہوں گی۔
دوسری جانب سی اے اے نے نئی قو می ہوا بازی کی پالیسی 2021 کی تیاری مکمل کر لی ، مذکورہ پالیسی وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ترتیب دی گئی ہے۔
نئی پالیسی سے ہوابازی صنعت کو فروغ اور ائیرلائنز کو سہولت میسر ہوگی، ایوی ایشن پالیسی 2019 میں ردوبدل کا ٹاسک ڈائریکٹرایئر ٹرانسپورٹ کو دیا گیا ہے۔
ایوی ایشن پالیسی 2021 وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی اور وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی پالیسی پر عمل درآمد ہوگا،
سیاحت کے فروغ کے لیے ٹی پی آرآئی لائسنس متعارف کرائے گئے تھے۔