Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 میگا فراڈ کیس : ایف آئی اے سائبر کرائم سے بائیانناس کرپٹو ایکسچینج کا رابطہ
اسلام آباد : میگا فراڈ کیس میں بائیانناس کرپٹو ایکسچینج نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کرکے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے میگا فراڈ کیس میں نوٹس جاری ہونے کے بعد بائیانناس کرپٹو ایکسچینج نے رابطہ کرلیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کمپنی نے مکمل طور پر تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
عمران ریاض کا کہنا تھا کہ کمپنی نے فون پر رابطہ کیا اور اپنے دو نمائندے سائبر کرائم کے ساتھ رابطے میں رکھنے کے لئے نامزد کئے ہیں ،دونوں نمائندے سابقہ انوسٹیگیٹرز ہیں اور کرپٹو کرنسی سے متعلق تحقیقات کے ماہر ہیں ۔
خیال رہے پاکستان میں گیارہ اپیلیکیشن بنا کر سو ملین ڈالر کے لگ بھگ کا فراڈ کیا گیا ہے ، آن لائن فراڈ پر سائبر کرائم تحقیقات کررہی ہے۔
یاد رہے ایف آئی اے سائبر کرائم نے پاکستان میں آن لائن فراڈ پر ایکشن لیتے ہوئے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو نوٹس جاری کیا تھا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے بتایا فراڈ کرنے والوں نے رقم کرپٹو کرنسی کے زریعے بیرون ملک منتقل کی ، اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم کو 9 آن لائن اپلیکیشن کے زریعے اربوں روپے فراڈ کرنے کی شکایات ملیں۔
عمران ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے اربوں روپے کا فراڈ آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے کیا گیا اور یہ آن لائن ایپلی کیشنز کرپٹو کرنسی کی عالمی ایکسچینج بائینانس سے جڑی تھیں۔