مکمل لاک ڈاؤن: عوام کے لیے اہم خبر

0


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے خبردار کیا ہے کہ عوام کا عدم تعاون مکمل لاک ڈاؤن اقدامات کی جانب لے جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں اضافہ خطرناک ہے، اموات کی بڑھتی شرح تقاضا کرتی ہے احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پر سختی سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ عوام کا عدم تعاون مکمل لاک ڈاؤن اقدامات کی جانب لے جائے گا

فردوس عاشق نے ٹوئٹر پر لکھا کہ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے حکومتی سطح پر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، ایس اوپیز پر عمل کے لیے عوامی تعاون اتنا اہم ہے کہ ماضی میں کبھی نہ تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو حکومت کے ساتھ اپنی، دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 113 مریض انتقال کر گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here