کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی کی طرف سے مولاناشجاع الملک ،مولانا عبدالوحید ،مولانا محمود ورڈاکٹر شہاب کی جمعیت علمااسلام نظریاتی کے سیکرٹریٹ آمد پراستقبالیہ دیا گیا مولاناشجاع المک کی قیادت میں وفدنے جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ملاقات کی اس موقع پرجمعیت نظریاتی کے ضلعی قاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستارشاہ چشتی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑمولوی رحمت اللہ مولوی محمدابراھیم حافظ عبیداللہ حاجی دادمحمدحاجی محمدنورماسٹرنادرخان عطاللہ عزیزاللہ زاکری سمیت دیگرعہدیداران بڑی تعدادمیں موجودتھے مولاناعبدالقادرلونی نے مہمانوں کی جمعیت نظریاتی دفترآمدپرخوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ اکابرین کی جماعت پر مسلط ٹولے کی
مفادات اور خود غرضی کے باعث فکری اور نظریاتی مقاصد دفن ہورہی ہے اور اکابرین کے عظیم مشن ، کارکنوں اور مدارس کو چوروں کے دفاع کے لیے استعمال کررہا ہے مولانافضل الرحمن نے بنیادی اصولوں اور طے شدہ نصب العین سے انحراف کر کے جماعت کو نقصان پہنچایا مرکزی امیر بننے کے لیے بار بار رکن سازی اور تنظیم سازی میں دھاندلی کئے جماعت کو اپنا جاگیر سمجھ کر دستور اور منشور کے بجائے اپنے خواہشات کو مسلط کر رکھا ہے فضل الرحمن کے خاندان نے اکابرین کے جماعت کے سیاہ و سفید کے مالک بن کربیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مورثی سیاست کو جڑ سے اکھاڑکر دم لینگے غلام ذہنیت کے لوگ دستور اور منشور کے بجائے ایک مورثی لیڈر کی خواہشات کی پیروی ہورہی ہے جن کو سیاست کے الف با کاپتہ نہیں وہ جماعتی عہدوں پر مسلط کیا گیاہے انہوں نے کہا کہ مجاہدین اسلام نے عملی جدوجہد سے سامراجی، استعماری اورطاغوتی قوتوں کے غرور کو خاک میں ملایا مصنوعی سپر پاور امریکہ کو زیرو بنا دیا اور اس حالات میں مولاناشیرانی نے مقدس جہاد کو متنازع اور اسرایل کو تسلیم کرنے سے بڑی غلطی کی اور ہم نے مولانا شیرانی کے اس مو قف کی مخالفت کی انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان نے پرویز مشرف سے لیکر نواز شریف کی دور اقتدار تک بار بار مدارس اور اکابرین کی جماعت پر سودابازی کرنے کی کوشش سے مراعات اور مفادات حاصل کیے آزادی مارچ کو کس بنیاد اور کس کی اشاروں پر ختم کیا ہے نوازشریف کی این آر او کے لیے مولانافضل الرحمن نے کارکنوں اور علما کو ذلیل خوار کئے زرداری اور نوازشریف سیکرڑوں روپے فضل الرحمن نے لیے اور کارکنوں کو ذلیل رسوا کررہے ہیں فضل الرحمن نے متحدہ مجلس عمل کی پلیٹ فارم کو اپنی ڈھال بنا کر ایل ایف او کی حمایت پر زرعی اراضیات حاصل کئے اس کی اداکاری اور کرداروں سے عوام کو ان کی حقیقت سیاست منافقت خودغرضی سے آگاہ ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب کے بے حسی سے کرپشن کے سلطان کی بیرونی سرمایہ کو آج تک تحفظ حاصل ہے 1993 سے لیکر 2018تک مختلف ادوار میں اپنے بھائی داما داور فرنٹ مینوں کے ذریعہ اربوں روپے مالیت کی بے نامی جائیدادیں بنانے ڈیزل سمکلنگ فنڈز میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کی تمام ثبوت موجود ہے ملک کی دولت کو بے رحمی سے لوٹا اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اب احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے ایک دوسرے کا کندھا لینے پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن قوم ان چوروں لیٹروں کے ساتھ نہیں دینگے مولاناشجاع المک نے اپنے دفترامدپراستقبال کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انشااللہ آئندہ حالات کامقابلہ ودینی قوتوں کویکجااوردینی مدارس کے دفاع کیلئے متحدہوکرجہدوجہدکرینگے