Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 “مودی کی سازشوں میں ن لیگ حصہ دار بن گئی ہے”
لاہور: معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی کی سازشوں میں ن لیگ حصہ دار بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے ایک بار پھر مسلم لیگ نون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے قریب جمہوریت کا مطلب صرف اقتدار کا حصول ہے، ن لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے،ن لیگ کو جمہوریت اس وقت چاہیےجب یہ اقتدار میں ہوں، انہوں نےباہربیٹھ کراداروں کواپنی توپوں کےدہانوں پر رکھا مودی کی سازشوں میں ن لیگ حصہ دار بن گئی ہے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ن لیگ مخالفین کے ہاتھوں میں کھلونابنی ہوئی ہے، جس طرح چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں نون لیگ نے پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا یہ ظاہر کرتا ہےکہ لوگ افواج پاکستان کیخلاف بدبوداربیانیہ قبول کرنے کو تیار نہیں ہے، ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو برادران یوسف بن کر دھوکہ دیا۔
پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ جماعت نہیں مفاداتی ٹولہ ہے، مولانا غفور حیدری کی شکست انتہا پسندی کی سوچ کی شکست ہے،پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی شارٹ کٹ ہوگیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کے خلاف بیانیے پر آئین میں سزا موجود ہے، ن لیگ کا بیانیہ انکے حلف کی روگردانی کر رہا ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوئی ہیں، پاکستان قیامت تک اسی طرح دنیا کے نقشے پر قائم و دائم رہنے کیلئے بناہے۔