منی لانڈرنگ کیس : مونس الہی سے پوچھ گچھ کیلئے سوالنامہ تیار

0


لاہور : ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی سے پوچھ گچھ کیلئے سوالنامہ تیارکرلیا، قانونی ماہر کا کہنا ہے کہ بغیر ضمانت شامل تفتیش ہونے پر ملزم کو گرفتارکیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی آج پھر ایف آئی اے میں پیش ہوں گے ، ایف آئی اے نے تفتیش کے لئے سوالنامہ تیار کرلیا ہے۔

پیشی پر مونس الہی سے گرفتارملزمان نوازبھٹی اورمظہر اقبال اور رحیم یارخان شوگرمل کی خریداری سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ کیاآپ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو جانتے ہیں اور رحیم یار خان شوگر مل سے آپ کا کیا تعلق ہے۔

سوالنامے میں سوال کیا گیا کہ 2007میں رحیم یارخان شوگرمل کی اجازت نامہ سےمتعلق آپ کیا جانتے ہیں، مخدوم عمرشہریارنے اس وقت شوگرمل کالائسنس کیسے حاصل کیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے پوچھا گیا کہ نامزدملزم محمدخان بھٹی اورواجدخان سے کیا تعلق ہے اور کیا14-2013میں رحیم یارخان کمپنی کے شیئر خریدے جانے سے آپ آگاہ ہیں۔

قانونی ماہر کا کہنا ہے کہ بغیر ضمانت شامل تفتیش ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

گذشتہ روز مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے نے 2020 کی انکوائری رپورٹ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ در ج کیا گیا تھا، بعد ازاں مونس الہی ق لیگی کارکنان اور وکلاءبرادری کی موجودگی میں ایف آئی اے بلڈنگ پہنچے۔

مونس الہی ایف آئی اے میں گرفتاری دینے کے لئے دس منٹ تک دفتر کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہے تاہم افسران کی عدم موجودگی کی وجہ سے انہیں گرفتار نہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here